فلم”ان دی ہارٹ آف دی سی“کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا

اتوار 19 اکتوبر 2014 12:16

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) سچے واقعے پر مبنی تھرل ڈرامہ فلم”ان دی ہارٹ آف دی سی“کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا۔ سچے واقعے پر مبنی تھرل سے بھرپور ڈرامہ فلم ان دی ہارٹ آف دی سی کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ران ہاورڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مچھلیوں کے شکار کیلئے سمندر میں جانے والی ایسکس نامی ایک کشتی کے گرد گھومتی ہے جو ایک بڑی وہیل مچھلی کے حملے کا شکار ہوجاتی ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں کرس ہیمس ورتھ،بینجامن واکر،سیلین مرفی،ٹام ہالینڈ اور مائیکل فیئرلے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔وارنر برادرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی پروڈکشن کے فرائض بریان گریزر نے انجام دیئے ہیں جبکہ یہ فلم آئندہ برس 15مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/10/2014 - 12:16:36

Rlated Stars :