بھارت کے مشہور گلوکار "کے کے" انتقال کر گئے

اسٹیج پر دوران پرفارمنس دل کا دورہ پڑنے کے بعد کے کے کو ہسپتال منتقل کیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جون 2022 00:29

بھارت کے مشہور گلوکار "کے کے" انتقال کر گئے
کولکتہ (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 31مئی 2022) بھارت کے مشہور گلوکار "کے کے" انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز گلوکار کے کے منگل کے روز اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کے کے کو کولکتہ میں دوران پرفارمنس دل کا دورہ پڑا جس سے وہ اسٹیج پر گر گئے۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد کے کے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کر جانے کی تصدیق کی۔ انتقال کے وقت گلوکار کے کے کی عمر 53 سال تھی۔

وقت اشاعت : 01/06/2022 - 00:29:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :