ریا چکروتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت، روزانہ حاضری لگانا ہوگی

جمعرات 2 جون 2022 19:38

ریا چکروتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت، روزانہ حاضری لگانا ہوگی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2022ء) عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکروتی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی، اِنہیں پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے۔ریا چکروتی نے ایک بین الاقوامی تقریب میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی۔منشیات کیسز کی خصوصی عدالت نے انہیں صرف چار روز کے لیے ابو ظہبی جانے کی اجازت دی ہے۔

(جاری ہے)

انہیں روزانہ بھارتی سفارتخانے میں حاضری لگانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ ایک لاکھ روپے کا زر ضمانت بھی جمع کروانا ہوگا۔

یاد رہے کہ پچھلے برس ستمبر میں ریا چکروتی کو بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا۔اداکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سٴْشانت سنگھ راجپوت کے لیے منشیات خریدی تھیں۔
وقت اشاعت : 02/06/2022 - 19:38:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :