برٹنی سپیئرز اور سیم اصغری نے باضابطہ طور پر شادی کر لی

جمعہ 10 جون 2022 17:38

برٹنی سپیئرز اور سیم اصغری نے باضابطہ طور پر شادی کر لی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2022ء) امریکی گلوکارہ و اداکارہ برٹنی اسپیئرز اور اداکار سیم اصغری نے گزشتہ روز لاس اینجلس میں باضابطہ طور پر شادی کر لی جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری باضابطہ طور پر شا دی کے بندھن میں بند ھ گئے ہیں، جوڑے نے لاس اینجلس میں شادی کی ایک خصوصی تقریب منعقد کی جس میں جوڑے کے تقریبا 60 قریبی مہمانوں نے شرکت کی۔

مہمانوں میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے قریبی دوست جیسے پیرس ہلٹن، میڈونا اور دیگر شامل تھے۔برٹنی نے اپنے خاص دن پر معروف ڈیزائنر ورساسی کا تیار کردہ سفید گائون پہنا جبکہ سیم اصغری نے کالا 3پیس سوٹ پہن رکھا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برٹنی کی شادی کی تقریب میں ان کے بیٹے شان پریسٹن اور جیڈن جیمز موجود نے شرکت نہیں کی۔
وقت اشاعت : 10/06/2022 - 17:38:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :