امریکی گلوکار جسٹن بیبر فالج کی بیماری میں مبتلا

ہفتہ 11 جون 2022 15:40

امریکی گلوکار جسٹن بیبر فالج کی بیماری میں مبتلا
واشنگٹن11جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2022ء) امریکی گلوکار جسٹن بیبرفالج کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے معروف گلوکار جسٹن بیبر کے آفیشل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرجاری وڈیو پیغام کے حوالے سے بتایا جس میں امریکی گلوکار نے بتایا کہ وہ رامسے ہنٹ سنڈروم نامی فالج کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث اپنے ورلڈ ٹور منسوخ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فالج کی وجہ سے ان کی آنکھ جھپکی نہیں جا رہی، نہ ہی مسکرا سکتے ہیں اور چہرے کی مشقیں کر ارہے ہیں تاہم انہیں معلوم نہیں کہ صحت یاب ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔

وقت اشاعت : 11/06/2022 - 15:40:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :