بالی ووڈ فلم ”سپر نانی‘کل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 11:28

بالی ووڈ فلم ”سپر نانی‘کل نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) بالی ووڈ فلم ”سپر نانی“ کل جمعتہ المبارک کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی-بالی ووڈ کی صدا بہار اداکارہ ریکھا ایک طویل عرصے کے بعد ”سپر نانی“ کے روپ میں دوبارہ فلموں میں واپس آرہی ہیں۔ ریکھا اور شر من جوشی کی اس نئی فلم ”سپر نانی“ کے ٹریلر کے بعد اس کے نئے گانے ”دھانی چنریا“ کے ساتھ ساتھ اس کے نئے ڈائیلاگ پروموز کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار اندرا کمار کی اس فلم کی کہانی ریکھا کے گرد گھوم رہی ہے۔ ریکھا ایک ایسی 60سالہ گھر یلو بڑھیا کا کر دار ادا کر رہی ہیں جو اپنے خاندان کی خدمت اور ان کی ترقی کیلئے ہر وقت دعاؤں میں مصروف رہتی ہیں لیکن اس کے صلے میں گھر کے افراد کی طرف سے انہیں بڑھاپے کے طعنوں کے علاوہ کوئی صلہ نہیں ملتا۔ عمر رسیدہ خواتین کو زندہ دلی سے جینے کا مثبت پیغام دینے والی اس فلم میں ریکھا اور شرمن جوشی نے مر کزی کر دار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں کرشمہ اور کر ینہ کپور کے والد رندھیر کپور، انوپم کھیر اور شویتاکمار بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/10/2014 - 11:28:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :