متحدہ عرب امارات نے ٹوائے سٹوری سیکوئل اینی میٹڈ فلم’’لائٹ ایئر ‘‘کی نمائش پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 16 جون 2022 13:58

متحدہ عرب امارات نے  ٹوائے سٹوری سیکوئل  اینی میٹڈ فلم’’لائٹ ایئر ‘‘کی نمائش پر پابندی عائد کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2022ء) متحدہ عرب امارات نے ڈزنی پکسر کی اینی میٹڈ فلم’’لائٹ ایئر ‘‘کی نمائش پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

فلم’’لائٹ ایئر ‘‘فلم ٹوائے سٹوری کا سیکیوئل ہے جس کو دنیا بھر میں 16 جون کو نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے تاہم پرستاروں کے انتہائی انتظار کے باوجود یہ فلم متحدہ عرب امارات میں ریلیز نہیں کی جا رہی جس کی وجہ ٹویٹ میں یہ بتائی گئی ہے کہ فلم میں ملک کے میڈیا مواد کے معیارات کی خلاف ورزی موجود ہے۔

تاہم ٹویٹ میں خلاف ورزی کی اضاحت نہیں کی گئی۔ملک کی میڈیا رگولیٹری اتھارٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راشد خلفان النعیمی کے مطابق فلم میں ہم جنس پرست کردار موجود ہیں جن کے تعلق کو بھی ایک مختصر سین میں اجاگر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فلم سعودی عرب ،بحرین،قطر ،کویت ،مصر اور انڈونیشیا میں بھی ریلیز نہیں کی جا رہی۔ملائشیا کی حکومت نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں اس کی نمائش پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
وقت اشاعت : 16/06/2022 - 13:58:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :