سانس مفت ہے، اس پر بھی کوئی ٹیکس ہوجائے تو مزہ آجائے، فہد شیخ کا وزیراعظم پر طنز

جمعرات 16 جون 2022 17:45

سانس مفت ہے، اس پر بھی کوئی ٹیکس ہوجائے تو مزہ آجائے، فہد شیخ کا وزیراعظم پر طنز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2022ء) اداکار فہد شیخ نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے انسٹاگرام پر وزیراعظم شہباز شریف کیلئے خصوصی سٹوری پوسٹ کی اور ان کیلئے پیغام جاری کیا۔فہد شیخ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ 'کیا آپ لوگ واقعی سنجیدہ ہیں ۔انہوں نے شہباز شریف کو مینشن کیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ کچھ رحم کردیں، سانس مفت ہے، اس پر بھی کوئی ٹیکس ہوجائے تو مزہ آجائے۔

وقت اشاعت : 16/06/2022 - 17:45:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :