شان شاہد، بابراعظم کے مزاج کی عاجزی کے معترف

آپ بہت عاجزانہ مزاج کے مالک سپر سٹار ہیں، میری دعا ہے اللہ ہمیشہ آپ کیساتھ ہو اور آپ کو اپنی رحمتوں سے نوازے ، سینئر اداکار

جمعرات 16 جون 2022 17:45

شان شاہد، بابراعظم کے مزاج کی عاجزی کے معترف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2022ء) معروف پاکستانی اداکار شان شاہد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مزاج کی عاجزی کے معترف ہوگئے۔

(جاری ہے)

شان شاہد نے ٹوئٹر پر بیٹنگ میں آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں بابراعظم کی بدستور نمبر ون پوزیشن برقرار رہنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہبابراعظم آپ ہمارے لیے ہمیشہ سے قابلِ فخر رہے ہیں۔انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے اخلاق کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت عاجزانہ مزاج کے مالک سپر اسٹار ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو، اور آپ کو اپنی رحمتوں سے نوازے ۔

وقت اشاعت : 16/06/2022 - 17:45:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :