اداکارہ ریکھا سپر نانی بن گئیں

اتوار 26 اکتوبر 2014 12:05

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) بالی ووڈ کی سدا بہار اداکارہ ریکھا بن گئی ہیں سپر نانی، فلم سپر نانی چوبیس اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کردی گئی،بالی ووڈ کی سدابہار اداکارہ ریکھا فلم سپر نانی میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہے، ڈائیلاگ پروموز کی ویڈیو کے بعد اب فلم بھی جاری کردی گئی ہے،فلم میں ریکھا ایک ایسی ساٹھ سالہ بزرگ خاتون کا کردار ادا کررہی ہے،جو خاندان کی خدمت اور اس کے ترقی کیلئے ہر وقت تیار رہتی ہے،ریکھا کو روایتی خاندانوں کی طرح مشکلات کو منہ دینا پڑتا ہے اور انہیں طعنوں کے علاوہ کوئی صلہ نہیں ملتا،لیکن وہ برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتی،فلم میں رندھیر کپور،انوپم کھیر اور شویتا کمار اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/10/2014 - 12:05:55

Rlated Stars :