بھارت کے ایک اور مشہور اداکار ریموہن پریڈا نے خودکشی کرلی

جمعہ 24 جون 2022 18:01

بھارت کے ایک اور مشہور اداکار ریموہن پریڈا نے خودکشی کرلی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) اوڈیا اور بنگالی زبان کے مشہور اداکار ریموہن پریڈا اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوڈیا کی58 سالہ سینئر فلم اور تھیٹر آرٹسٹ ریموہن پریڈا بھونیشور کے پراچی وہار علاقے میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے ہیں، پولیس نے شبہ ظاہرکیا ہے اداکار نے خودکشی کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کو ان کے گھر والوں نے جمعہ کی صبح ان کے کمرے میں مردہ حالت پایا ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے تاہم مزید تفتیش کی جاری ہے، پولیس نے مزید کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

وقت اشاعت : 24/06/2022 - 18:01:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :