ہیرا پھیری 3کی کہانی پر سٹار کاسٹ کیساتھ کام جاری ہے، جلد ریلیز کی جائیگی،پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا

جمعہ 24 جون 2022 18:01

ہیرا پھیری 3کی کہانی پر سٹار کاسٹ کیساتھ کام جاری ہے، جلد ریلیز کی جائیگی،پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہیرا پھیری فرنچائز کی تیسری فلم جلد ہی آنے والی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2000کی کلٹ کلاسک کامیڈی فلم ہیرا پھیری میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول شامل تھے، جس کی ریمیک 2006میں پھر ہیرا پھیری کے عنوان سے بنائی گئی تھی،تاہم اب فلموں کے شائقین کو ایک مرتبہ پھر اکشے، سنیل اور سب کے دلوں پر راج کرنیوالے پریش راول ہنسی کا طوفان بکھیرتے ہیرا پھیری 3میں نظر آئیں گے۔

بالی ووڈ ہنگامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا نے فلم کے تیسرے پارٹ کو جلد ریلیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیسری فلم کی کہانی پر اصل سٹار کاسٹ کے ساتھ کام جاری ہے، آپ اسے بہت جلد ایک ہی اسٹار کاسٹ اکشے جی، پریش بھائی اور سنیل جی کے ساتھ دیکھیں گے۔
وقت اشاعت : 24/06/2022 - 18:01:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :