عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کو مداحوں بچھڑے سے 13 برس بیت گئے

جمعہ 24 جون 2022 23:26

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کو اپنے مداحوں بچھڑے سے 13 برس بیت گئے۔ ان کی پاپ گلوکاری اور ڈانس کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں۔پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن نے صرف 5سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا.1964 میں اپنے بھائیوں کے پوپ گروپ جیکسن فائیو میں شمولیت اختیار کرکے انہوں نے دھوم مچائی۔

(جاری ہے)

انکا پہلا سولو البم 1979 میں‘آف دی وال‘کے نام سے ریلیز ہوا۔ جس نے مائیکل کو پہچان دلوائی۔1982 میں البم’تھرلر’نے پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا۔اس طرح انہیں کنگ آف پوپ کے خطاب سے نوازا گیا۔مائیکل جیکسن کا انداز ایسا انوکھا تھا جس نے لوگوں کو کئی سالوں تک اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔25جون 2009 کو یہ عظیم فنکار اپنے مداحوں کو چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگیا مگران کے گانے آج بھی پسند کئے جاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/06/2022 - 23:26:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :