پچھلے 40 سالوں سے کسی ہدایتکارنے مجھے ٹائٹل رول نہیں دیا،اچھی خان

فلم’’ گاڈ فادر‘‘ کے ٹائٹل رول میں کاسٹ کرنے پر ڈائریکٹر نوید رضا کا شکرگزارہوں، انٹرویو

ہفتہ 25 جون 2022 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) نامور اداکار اچھی خان نے کہا ہے کہ پچھلے 40 سالوں سے کسی ہدایتکار نے مجھے ٹائٹل رول نہیں دیا میں رائٹر و ڈائریکٹر نوید رضا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی فلم’’ گاڈ فادر‘‘ کے ٹائٹل رول میں کاسٹ کیا۔ایک انٹرویو میں نامور اداکار اچھی نے کہا کہ میں نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیرئیر میں اپنی فلموں میں بہت سارے کریکٹر کئے ہیں جو فلم بینوں کو ابھی تک یاد ہیں مگر جب ہدایتکار نوید رضا نے مجھے ’’گاڈ فادر‘‘ کے ٹائٹل رول میں کام کرنے کی آفر کی تو میں نے اس کا سکرپٹ سنا مجھے لگاکہ یہ ایک جاندار کریکٹر ہے جو فلم بینوں کو مدتوں یاد رہے گا اس طرح کا رول میں نے آج تک نہیں کیا میں نے فوراً اس ٹائٹل رول کی ہامی بھرلی۔

(جاری ہے)

اچھی خان نے کہاکہ گذشتہ دنوں اس فلم کا ٹائٹل سونگ’’ گاڈ فادر آئے گا‘‘ ایک بہت بڑے بجٹ سے ریکارڈ کیا گیا جسے گایا کامران کامی نے اور اس کے نغمہ نگار اینڈ میوزک ڈائریکٹر نوید رضا ہیں اور ریکارڈسٹ اینڈ کمپوزر وقار کھنہ ہیں یہ گانا سن کر میں خود کو اس کریکٹر میں ڈھلتاہوا دیکھ رہاتھا۔اچھی خان نے کہاکہ یہ فلم’’ گاڈ فادر‘‘ بہت بڑے بجٹ کے ساتھ بنائی جا رہی ہے جو آپ کو صدیوں یاد رہے گی ۔اس فلم میں آپ کو ہدایتکار نوید رضا کی مضبوط ڈائریکشن اور ان کی میوزک اور لوکیشنز سلیکشن نظر آئیگی جو نوید رضا کا سابقہ فلموں کا خاصہ ہے۔
وقت اشاعت : 25/06/2022 - 13:45:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :