گلوکارہ صومیہ خان نے پاکستان کبڈی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی گانا ریکارڈ کروادیا

گانے کا ویڈیو شوٹ مکمل کیا جاچکا،جلد یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کردیاجائیگا، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 25 جون 2022 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) گلوکارہ صومیہ خان نے پاکستان کبڈی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی گانا ریکارڈ کروادیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ویڈیوریکارڈنگ گزشتہ روز مقامی لوکیشن پر مکمل کی گئی جس کے ویڈیوڈائریکٹر نوید چوہدری اور ڈی او پی محمد موسیٰ تھے اس ویڈیو کی ایڈیٹنگ فراز علی کرینگے۔اس ویڈیومیں پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی،اداکار و ماڈل کاشف ضمیر اور شیری خان نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صومیہ خان نے بتایاکہ انہوں نے یہ گانا پاکستان کبڈی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ریکارڈ کیا ہے جس میں خصوصی طور پر کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی کو سراہاگیاہے اور شفیق چشتی نے اس ویڈیومیں ان کے ہمراہ کام بھی کیا ہے۔صومیہ خان نے کہاکہ اس گانے کا ویڈیو شوٹ مکمل کیا جاچکاہے انشاء اللہ بہت جلد ان کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کردیاجائیگا۔صومیہ خان نے ہمیں اپنی پاکستانی کھیلوں کو بھی پرموٹ کرنا چاہئے اور کبڈی ایک صحت مندانہ اور پنجاب کی شان کھیل ہے جس کی پذیرائی ہونی چاہئے میں نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے اس کو حکومتی اور ملکی سطح پر بھی بھرپور طریقے سے پرموٹ کیاجانا چاہئے۔
وقت اشاعت : 25/06/2022 - 13:45:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :