ْطاہر عباس کا ’’پاگل دیوانہ‘‘ ریلیز ،پہلے دن ہی ٹک ٹاک کی ٹرینڈنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا

میرے نئے گانے کو پسند کرنے پر اپنے پرستاروں کا مشکور ہوں ، نئے پراجیکٹس پر کام جاری ہے جلد پرستاروں کے سامنے پیش کئے جائینگے،گلوکار

ہفتہ 25 جون 2022 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) نوجوان نسل کے معروف گلوکار طاہر عباس کانیا ویڈیو گیت ’’پاگل دیوانہ‘‘ ریلیز کردیا گیاجو پہلے روز ہی سوشل ایپ ٹک ٹاک کی ٹرینڈنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے میوزک ویڈیو کو گزشتہ روز آفیشل یوٹیوب چینل اوردیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیاتھا جسے ان کے پرستاروں نے پسندکرتے ہوئے مختلف سوشل ایپس پر ٹرینڈنگ لسٹ میں شال کردیا۔

اس گانے کی شاعری گلوکار طاہر عباس اور علی ساجد کی لکھی ہوئی تھی۔ اس گانے کی موسیقی کامران اختر نے ترتیب دی ہے اور بانسری باقر عباس نے پلے کی ہے۔ اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن صاحبزادہ محسن اور شہیر عاصم نے دی ہے۔اس گانے میں انہوں نے نئے ابھرتے ہوئے چہروں کو اداکاری کے ذریعے پروموٹ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں نوجوان ماڈلز عہاب ملک، عفت، علیشبا اور حسنات شامل ہیں۔

اس گانے کی تمام پرویڈیو شوٹنگ پاکستان کے سحر انگیز پہاڑی علاقوں یعنی نتھیا گلی وغیرہ میں کی گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر عباس نے بتایاکہ میں اپنے پرستاروں کا بے حد مشکورہوں جنہو ں نے میرے اس نئے گانے کو سابقہ گانوں کی طرح ہاتھوں ہاتھ لیا اور ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل کردیا انشاء اللہ آنے والے دنوں میں یہ گانا ملین ویوز کی لسٹ میں اور ہر میوزک ایپ کی ٹرینڈنگ لسٹ میں نمبر ون پر ہوگا۔طاہر عباس نے کہاکہ وہ نئے پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں جو یکے بعد دیگر پرستاروں کے سامنے پیش کردئیے جائینگے۔
وقت اشاعت : 25/06/2022 - 13:45:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :