ماڈل منیب خورشید نے امریکہ میں کاروبار کی کامیابیوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب رخ کرلیا

چھوٹی عمر میں کچھ کرنے کا عزم تھا ،امریکہ کے بعد اب دبئی میں کام کا آغاز کرنے لگا ہوں، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 25 جون 2022 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) ماڈل منیب خورشید وفاونڈر ڈی ایس ممبر کولیکشن نے امریکہ میںاپنے کاروبار کی کامیابیوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب رخ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق منیب خورشید نے چھوٹی عمر میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں انٹرنیشنل سطح پر نام بنانے کے بعد اب امریکہ اور دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں کے کاروبار میں منسلک ہو گئے جہاں وہ ہالی وڈ فلم انڈسٹری کو کاروباری شخصیات کو اپنی گاڑیوں کی سروسز فراہم کرنے کے بعد اب دبئی میں بزنس مینز اور بالی وڈ فلم اور میوزک کے نامور ستاروں کو میوزک ویڈیوز کے لئے مرسڈیز بی ایم ڈبلیو ،بینز پرائیویٹ جیٹ سمیت دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں کو رینٹ پر فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ماڈل و ڈیزائنر منیب خورشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چھوٹی سی عمر میں کچھ کرنے کا عزم کر رکھا تھا تعلیم حاصل کرنے کے بعد بزنس کا شوق پیدا ہوا ساتھ ماڈلنگ بھی شروع کردی جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں نامور برانڈز کے لئے ماڈلنگ کی جبکہ فیشن ویک کا حصہ بھی رہا انہوں نے کہا کہ میں نے امریکہ میں دنیا کی مشہور مہنگی ترین گاڑیوں کا بزنس شروع کیا جو گاڑیاں ہالی وڈ پروجیکٹس میں بھی استعمال ہوچکی ہیں جبکہ اب میں دبئی میں اپنے کام کا آغاز کرنے لگا ہوں جہاں مجھ سے دبئی میوزک ویڈیوز فلمز کی شوٹنگ کے لئے بی ایم ڈبلیو مرسڈیز بینز پرائیویٹ جیٹ رینٹ پر حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا جاتا ہے جس کی سروسز فراہم کر رہا ہوں۔
وقت اشاعت : 25/06/2022 - 13:45:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :