مداح کا کرشمہ کپور سے دوسری شادی کا سوال، اداکارہ نے الجھن کا شکار خاتون کی تصویر شیئرکردی

ہفتہ 25 جون 2022 19:34

مداح کا کرشمہ کپور سے دوسری شادی کا سوال، اداکارہ نے الجھن کا شکار خاتون کی تصویر شیئرکردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2022ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور سے مداح نے ان کی دوسری شادی سے متعلق سوال پوچھ لیا۔کرشمہ کپور بالی ووڈ کی ایک لازوال اداکارہ ہیں ، اداکارہ نے زندگی کی 48بہاریں دیکھ لی ہیں ،ایسے میں مداح ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں کرشمہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کیلئے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے ان سے مختلف سوالات کئے۔ایک مداح نے سوال کیا کہ وہ دوبارہ شادی کریں گی یا نہیں۔ اس سوال کے جواب میں کرشمہ کپور نے ایک تصویر شیئر کی جس میں خاتون کافی الجھن میں نظر آئی۔کرشمہ کپور کے جواب سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ شادی کیلئے دوسرے حالات پر انحصار کرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 25/06/2022 - 19:34:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :