ہم صرف اچھے دوست تھے اور ہمارے درمیان کچھ نہیں تھا، وسیم اکرم کی سشمیتا سین سے تعلق پر وضاحت

پیر 27 جون 2022 19:17

ہم صرف اچھے دوست تھے اور ہمارے درمیان کچھ نہیں تھا، وسیم اکرم کی سشمیتا سین سے تعلق پر وضاحت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2022ء) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حال ہی میں سشمیتا سین سے اپنے تعلق کے حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم صرف اچھے دوست تھے اور ہمارے درمیان کچھ نہیں تھا میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویومیں وسیم اکرم نے سشمیتا کے حوالے سے سوال پوچھنے پر کہا کہ ایک تو تم پاکستانیوں کو بالی وڈ کے کسی سائیکل والے سے بھی ملا دو، تم لوگ پاگل ہوجاتے ہو'۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ سشمیتا سین کے حوالے سے ہمیں لگا تھا کہ وہ بھابھی بن جائیں گی لیکن بنی نہیں، ایسا کیوں ہوا وسیم اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی پلان نہیں تھا، ہم صرف اچھے دوست تھے اور ہمارے درمیان کچھ نہیں تھا، ہمارا اب کوئی رابطہ نہیں ہے کیونکہ بھارت جانے کی اجازت نہیں ہی'۔
وقت اشاعت : 27/06/2022 - 19:17:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :