عاطف اسلم کے بعد بیٹے کی آواز بھی مقبول ہوگئی، ویڈیو وائرل

منگل 28 جون 2022 12:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) عاطف اسلم کے بیٹینے کنسرٹ کے دوران والد کا مشہور کلام ’تاجدارِ حرم ‘پڑھ کر مداحوں کی خوب داد سمیٹی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا بیٹا احد گلوکار کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہے۔عاطف اپنے بیٹے سے مقبول کلام ’تاجدار حرم ‘کے چند اشعار پڑھوا رہے ہیں اور ساتھ خود بھی اپنے بیٹے کے ساتھ آواز ملا کر کلام پڑ ھ رہے ہیں۔عاطف اپنے بیٹے کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے انہیں اسٹیج پر جوائن کیا اور ساتھ ہی مداحوں کو بتاتے ہیں کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میرے بیٹے نے اسٹیج پر میرے ساتھ کچھ گایا ہے۔

وقت اشاعت : 28/06/2022 - 12:15:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :