پنجاب آرٹس کونسل میں استاد حامد علی حان کے ساتھ شام غزل کا نعقاد

راگا بوئز اور میمونہ ساجد نے بھی شام غزل میں سروں کا جادو جگایا آج کے دور میں غزل کہیں کھو گئی ہے،یہ روبہ زوال ہے،ناہید منظور

منگل 28 جون 2022 21:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) پنجاب آرٹس کونسل میں شام غزل کا انقعاد کیا گیا۔شام غزل میں استاد حا مد علی حان، راگا بوئز اور میمونہ ساجد نے غزلیں پیش کرکے حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔شام غزل کی مہمان خصوصی ناہید منظور تھیں۔تقریب میں نظامت کے فرائض لبنیٰ شہزادی نے ادا کیے۔ناہید منظو رکا کہنا تھا کہ آج کے دور میں غزل کہیں کھو گئی ہے۔

یہ روبہ زوال ہے۔

(جاری ہے)

ما ضی میں کلاسیکل کے اساتذہ کو بہت شوق سے سنا جاتا تھا، استاد اما ت علی خاں، استاد سلامت علی خاں اور کلاسیکل گائیکی کے دیگر اساتذہ کو دنیا بھول چکی ہے۔جنہیں غزل گائیکی کے ذریعے ہمیں دوبارہ دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے میڈیا سمیت فن و ثقافت سے متعلق شخصیات اور اداروں کو توجہ دینی چا ہیے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمدکا کہنا تھا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے کلچر اور موسیقی کو پروا ن چڑھائیں یہ کسی ایک شخص یا ادارے کا کام ہیں ہے، بلکہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس کی بقا کے لئے ہر شخص اپنا حصہ ڈالے۔

پنجاب آرٹس کونسل موسیقی سمیت دیگر فنون لطیفہ کی ترویج کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔شام غزل میںلوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
وقت اشاعت : 28/06/2022 - 21:44:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :