عمران عباس کی عروہ حسین کیساتھ ویڈیو وائرل

بدھ 29 جون 2022 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی ساتھی اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔اس ویڈیو میں عمران عباس اور عروہ حسین کو اسلام آباد میں ڈرائیونگ کے دوران 90کی دہائی کے مشہور گانے ہائے میرا دل سنتے ہوئے اور گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شوٹنگ سے پہلے اسلام آباد کی خوبصورت سڑکوں پر عروہ حسین اور قاسم علی مرید جیسے دوستوں کا ساتھ اور میری 90کی دہائی کے گانوں سے محبت کا یہ خوبصورت کمبی نیشن ہے۔

عمران عباس کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر چار لاکھ سے زائد زائد ویوز مل چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/06/2022 - 16:55:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :