یاسر حسین نے حکومت سے آزادی کا مطالبہ کردیا

اگست کا مہینہ آزادی کا ہے اس موقع پر پاکستانی عوام کو بھی مہنگائی ،موجودہ حکومت سے آزادی ملنی چاہئے، اداکار

بدھ 29 جون 2022 16:55

یاسر حسین نے حکومت سے آزادی کا مطالبہ کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) پاکستان شوبر انڈسٹری کے معروف میزبان، اداکار اور سکرین رائٹر یاسر حسین نے حکومت سے آزادی کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے متنازع بیانات کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والے اداکار یاسر حسین نے اس بار حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آزادی کا مطالبہ کیا ہے کہ اگست کا مہینہ آزادی کا مہینہ ہے اس موقع پر پاکستانی عوام کو بھی مہنگائی اور موجودہ حکومت سے آزادی ملنی چاہئے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگست میں آزادی بھی دے دیں ہم کو، جان چھوڑیں۔

وقت اشاعت : 29/06/2022 - 16:55:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :