عامر خان نے سیلاب متاثرین کیلئے 25لاکھ روپے عطیہ کردیئے

بدھ 29 جون 2022 16:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) اداکار عامر خان نے بھارتی صوبے آسام میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 25لاکھ روپے عطیہ کردیئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار عامر خان نے بھارتی صوبے آسام میں آنیوالے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 25لاکھ روپے عطیہ کردیئے۔وزیراعلی آسام ہمانتا شرما نے عامر خان کا شکریہ اپنی ٹوئٹ میں ادا کیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ بالی و وڈ اداکار عامر خان نے ریلیف فنڈ میں سیلاب متاثرین کیلئے 25لاکھ روپے جمع کروائے ہیں۔عامر خان نے عطیے کی یہ رقم آسام کے وزیراعلی کی جانب سے قائم کردہ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی ہے۔اس سے قبل معروف گلوکار سونو نگم نے بھی آسام کے شہریوں کی مدد کیلئے 5لاکھ روپے عطیہ کیے تھے جس کی اطلاع وزیراعلی ہمانتا شرما کی جانب سے ہی دی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 29/06/2022 - 16:55:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :