پنجاب آرٹس کونسل میں گائیکی کے فروغ کیلئے غزل فیسٹیول کا انعقاد

جمعرات 30 جون 2022 23:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) پنجاب آرٹس کونسل میں غزل گائیکی کے فروغ کیلئے غزل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔غزل فیسٹیول میں غزل کے نامور مرحوم گلوکاروں مہدی حسن،استاد سلامت علی خان، استاد امانت علی خان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

گلوکار عمران رشدی،اسحاق قریشی، سمینہ خان،سجاد اکمل،علی شوکت خان او ر نعمان مرزا نے غزل فیسٹیول میں اپنی خوبصورت آواز میں غزلیں پیش کرکے حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔

اس موقع پر ناہید منطور کا کہنا تھا کہ غزل فیسٹیول سے غزل کے فن کو فروغ ملے گا، ہمارے ہاں اگر غزل گانے والے باکمال ہیں تو غزل سننے والوں کا ذوق بھی اپنی مثال آپ ہے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ ہم عوام کیلئے فنون لطیفہ کی ہر صنف سے تواتر کے ساتھ ثقافتی پروگرام پیش کر رہے ہیں جن سے مثبت اور نیک خیالات معاشرے میں منتقل ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 30/06/2022 - 23:34:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :