نور ظفر خان نے بہن سارہ خان کی بیٹی عالیانہ کو بہترین دوست قرار دیدیا

میری پسندیدہ کتاب قرآن ہے،آج تک کوئی بیوٹی ٹریٹمنٹ نہیں کروایا ،ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز میرا کرش ہیں، اداکارہ

جمعہ 1 جولائی 2022 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) پاکستانی اداکارہ نور ظفر خان کی جانب سے اپنے کرش سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔نور ظفر خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔نور ظفر خان نے بڑی بہن، اداکارہ سارہ خان کی بیٹی عالیانہ کو اپنی بہترین دوست قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

نور ظفر خان کا ایک سوال کے جواب میں بتانا تھا کہ ان کی پسندیدہ کتاب قرآن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی خوبصورتی سو فیصد قدرتی ہے اور انہوں نے آج تک کوئی بیوٹی ٹریٹمنٹ نہیں کروایا ہے اور نہ ہی فلٹرز کا استعمال کرتی ہیں۔نور ظفر خان نے شادی کے سوال پر جواب دینے کے بجائے لکھا ہے کہ یہ ان سے سب سے زیادہ پوچھے جانے والا سوال ہے۔نور ظفر خان نے کرش سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز پر کرش ہے۔
وقت اشاعت : 01/07/2022 - 17:15:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :