ڈرامہ سیریل’’ دنیا بندی خانہ ‘‘کی تیرہویں قسط کل جے پی ٹی وی بولان پر نشر ہوگی

جمعہ 1 جولائی 2022 18:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2022ء) پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کی ڈرامہ سیریل دنیا بندی خانہ کی تیرہویںقسط آج ہفتہ کی شب گیارہ بجے پی ٹی وی بولان پر نشر ہوگی آصف جہانگیر کی تحریر کردہ اس سیریل کے اہم کرداروں میں حبیب پانیزئی، شائستہ صنم، مسکان ملک، دردانہ بلوچ،تانیہ خان، شاہین علیزئی، رابعہ نذیر، علیم مینگل، آصف جہانگیر، عبداللہ اچکزئی، فاروق سائل، فرازمری ، عبدالباقی درویش،خالد حسین، بجارخان مری ، حمل شاد،سیلم لانگو ،محمد رمضان کیتھران ، سلیم بلوچ ، غلام علی، قادربخش ،نذیررند، اللہ نور، محمد افضل، طاہر بلوچ ،چائلڈ اسٹارشاول خان اورکومل خان شامل ہیںاس ڈرامے کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر محمد ایوب بابئی ہیں جب کہ اس کا مرکزی خیال اور ہدایات و پیشکش جمال ترین کی ہیں محمد رمضان کیتھران اسپاٹ بوائے کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں پندرہ اقساط پر مشتمل اس ملٹی لینگوئج ڈرامہ سیریل کی ایڈیٹنگ پر تیزی سے کام جاری ہے شہریارخان یوسفزئی ایڈیٹنگ کے اہم نوعیت کے مراحل کی تکمیل کے لیے شب وروز کام جاری رکھے ہوئے ہیں اس سیریل کی خاص بات یہ ہے کہ صوبہ بلوچستان میں بولی جانے والی مختلف زبانوں جس میں اُردو، پشتو ، براہوئی ، بلوچی ، پنجابی ،فارسی، ہند کو، سندھی ، سرائیکی ز بانوں کو یکجا کرکے تیار کی گیا ہے جوکہ اپنی نوعیت کی پہلی ڈرامہ سیریل ہے جہاں مختلف کرداروں کو یکجا کرکے تمام زبانوں کی نمائندگی کی گئی ہے یہ سیریل روز بروز پی ٹی وی کے ناظرین میں مقبولیت اختیار کرتی جارہی ہے اور تمام طبقہ فکر کے افراد خاص دلچسپی لے رہے ہیں اس سریل کو ایک کامیاب آئیڈیے کے طور پر دیکھا جارہاہے جوکہ بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے ایک نئی کوشش ہے اپنی نوعیت کے اس نئے آئیڈیے میں کامیڈی کے ساتھ ساتھ معاشرے کے پسماندہ اور غریب طبقے کے مسائل کو بھی اُجاگر کیا گیا ہے اورطنزو مزاح کے ذریعے معاشرے میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے سیریل کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے اس سلسلہ میں پروڈیوسر جمال ترین نے تمام فنکاروں اور ٹیکنیکل عملہ کے تعاون کو سراہا ہے واضع رہے کہ پی ٹی وی بولان کی جانب سے انتہائی کم بجٹ اور محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنے ناظرین کے لیے نت نئے آئیڈیاز پر کام جاری رکھنا خوش آئند اقدام ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام پی ٹی وی بولان کے بجٹ میں اضافہ یقینی بنائیں تاکہ صوبے کے لاکھو ں ناظرین کو نت نئے ڈرامے اور پروگرامز دیکھنے کومل سکیں اور صوبے کے فنکاروں کے لیے روزگار کے مواقع بھی وسیع ہوں پی ٹی وی کے ایسے فنکار جو طویل عرصہ سے فیلڈ کو خیر باد کہہ گئے تھے اُنہیں بھی دوبارہ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا بھر پور موقع دیا جارہا ہے ٹی وی، اسٹیج ، ریڈیو کے فنکاروں کی بڑی تعداد ان دنوں پی ٹی وی کوئٹہ کے اسٹوڈیوز میںکام کررہی ہے محدود وسائل کے باوجود بھی پی ٹی وی کوئٹہ کے اسٹوڈیوز کی رونقیں بحال ہونے میں جنرل منیجر محمد ایوب بابئی ، پروگرام منیجر فہیم شاہ ، پروگرام پروڈیوسر جمال ترین ، سینئر پلاننگ آفیسر منیر حسین اور پی ٹی وی انتظامیہ کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے ۔

وقت اشاعت : 01/07/2022 - 18:59:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :