ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شالیمار تھیٹر سیل ،مقدمہ درج

جمعہ 1 جولائی 2022 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2022ء)ضلعی انتظامیہ نے مقررہ شیڈول کی خلاف ورزی اور غیر اخلاقی گانے پر شالیمار تھیٹر کو سیل کر کے پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے بھٹہ چوک میں واقع شالیمار تھیٹر میں رات 12:20منٹ پرچھاپہ مارا جہاں پر ڈرامہ جاری تھا اور غیراخلاقی گانا چل رہا تھا ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تھیٹر کو فوری سیل کر کے پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیاگیا ۔

وقت اشاعت : 01/07/2022 - 19:20:39