صدارتی ایوارڈ یافتہ سندھی لوک گلوکار الن فقیر کی 22ویں برسی 4جولائی کومنائی جائیگی

ہفتہ 2 جولائی 2022 13:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) صدارتی ایوارڈ یافتہ سندھی لوک گلوکار الن فقیر کی 22ویںبرسی 4جولائی کومنائی جائیگی ۔الن فقیر 1932 کو سندھ کے ضلع جامشورو میں پیدا ہوئے ،انہوں نے صوفیانہ کلام گا کر ملک گیر شہرت حاصل کی ۔

(جاری ہے)

انہوں اردو اور سندھی میں قومی ترانے بھی گائے تھے ان کی گائیگی کا انداز اس لئے منفرد تھا کہ وہ گلوکاری کیساتھ ساتھ اعضا کی شاعری بھی کرتے تھے ۔الن فقیر کو صدر جنرل ضیا الحق نے 1980 میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا تھا اس کے علاوہ انہیں شاہ لطیف ایوارڈ،شہباز ایوارڈ اور کندھ کوٹ ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔الن فقیر 4جولائی 2000 کو دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے لیکن ان کی یاد آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہے۔

وقت اشاعت : 02/07/2022 - 13:35:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :