اچھا ہوتا گائے دودھ کی جگہ پیٹرول دیتی، شگفتہ اعجاز کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ہفتہ 2 جولائی 2022 21:14

اچھا ہوتا گائے دودھ کی جگہ پیٹرول دیتی، شگفتہ اعجاز کی دلچسپ ویڈیو وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی گائے کے ہمراہ گفتگو کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے ، اس حوالے سے سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی گائے کے ہمراہ گفتگو کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شگفتہ اعجاز ایک باڑے میں موجود ہیں جہاں وہ کھڑی اپنے خیالوں میں گم کہہ رہی ہیں کہ’کتنا ہی اچھا ہوتا اگر یہ گائے دودھ کی جگہ پیٹرول دیتی، ہمارے تو مزے ہی ہوجاتے‘۔

ویڈیو میں پیچھے سے آواز آتی ہے ’پاگل، اگر ہم چارے کے بجائے ڈیزل سے چلتی ہوتیں تو پھر تم کیا کرتیں چپ کرکے دودھ نکالو‘۔اداکارہ کی اس دلچسپ ویڈیو میں ایسے ظاہر کیا گیا کہ گویا گائے جواب دے رہی ہو جسے سن کر شگفتہ اعجاز خود بھی حیران رہ گئیں۔سینئر اداکارہ کی اس تخلیقی صلاحیت سے مداح خوب محظوظ ہوئے اور ویڈیو پر تبصرے بھی کیے۔
وقت اشاعت : 02/07/2022 - 21:14:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :