عائشہ عمر کامستقبل میں بھی احسن خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

ہفتہ 2 جولائی 2022 21:14

عائشہ عمر کامستقبل میں بھی احسن خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) نامور اداکارہ عائشہ عمر نے مستقبل میں بھی احسن خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ’’ راہبرا‘‘ میں میری اور احسن خان کی جوڑی کو بیحد پسند کیا گیا ہے ،احسن خان مد مقابل اداکار کی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں اور یہ خصوصیت ہر اداکار میںنہیں ہوتی کیونکہ آج کے دور میں میرے خیال میں ہرکسی کوصرف اپنے کام کی فکر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ احسن خان ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں اور فلم ’’ راہبرا ‘‘ میں ان کے ساتھ کام کر کے بہت انجوائے کیا ہے ۔دوسر ی جانب احسن خان نے بھی عائشہ عمر کے لئے بھی اسی طرح کے مثبت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ عمر نے بہت جلد ،نمایاںکامیابیاں حاصل کی ہیں کیونکہ وہ بے پناہ ٹیلنٹ کی حامل اداکارہ ہیں ۔م یں ان کے مثبت خیالات پر دلی شکر گزارہوں۔
وقت اشاعت : 02/07/2022 - 21:14:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :