ماس فانڈیشن کے ڈرامہ "رشتیاں دا کی رکھیے ناں" کو لاہور کے شائقین نے بھرپور سراہا ہے۔عامر نواز

اتوار 3 جولائی 2022 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) ماس فانڈیشن نےسعادت حسن منٹو کا ڈرامہ رشتیاں دا کی رکھیے ناں الحمرا تھیٹر میں پیش کر دیا ۔سعادت حسن منٹو کی ایک مختصر کہانی "ٹوبہ ٹیک سنگھ" سے ماخذ کیا گیا یہ تھیٹر ڈرامہ معروف بھارتی ڈرامہ نگار اتم جیت سنگھ نے لکھا ہے جبکہ اِس کی ہدایت کاری ماس فائونڈیشن کے صدر عامر نواز نے کی ہے۔

(جاری ہے)

ماس فانڈیشن کے صدر عامر نواز نے کہا کہ یہ ماس فانڈیشن پاکستان کی پہلی تھیٹر تنظیم ہے جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ملکوں میں بھی تینوں بڑی زبانوں یعنی اردو، پنجابی اور انگریزی میں تھیٹر ڈراموں کے ساتھ ساتھ خاموش تھیٹر ڈرامے بھی پیش کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا اس ڈرامے کی پرفارمنس موسیقی معروف میوزک کمپوزر سہیل رانا نے ترتیب دی تھی جبکہ دیگر میوزک عمران نواز نے بنایا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ڈرامے کے فنکاروں میں سرفراز انصاری، زوہیب حیدر، سید ذیشان حیدر، حسن رضا، تنویر خالد، عثمان علی چودھری، حفظہ طاہر، چودھری ظہیر تاج، عمران مانی، سید حماد اعجاز، کاشف نذیر، محمد عثمان ریحان، افضل اور احمد چودھری شامل تھے۔
وقت اشاعت : 03/07/2022 - 12:10:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :