سلمان شیخ کو کوئی نہیں جانتا،حرا مانی نے بلاگرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شوہر کا نام مانی ہے، اسی لئے میں حرا مانی ہوں، بلاگرز شوہر کا نام مانی لکھا کریں، اداکارہ

پیر 4 جولائی 2022 17:15

سلمان شیخ کو کوئی نہیں جانتا،حرا مانی نے بلاگرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بلاگرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔انسٹاگرام پر موجود سٹوری پر اداکارہ نے بلاگرز پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اپنے شوہر کا نام یاد کروایا کہ وہ مانی ہیں نہ کہ سلمان شیخ۔

(جاری ہے)

اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ پلیز جتنے بھی بلاگرز ہیں وہ براہِ مہربانی مانی کا نام مانی لکھا کریں، یہ سلمان شیخ نہیں ہیں، یہ مانی ہیں صرف مانی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ مانی ہیں، اسی لئے میں حرا مانی ہوں ورنہ میرا نام بھی حرا سلمان شیخ ہوتا، لیکن میرا نام حرا مانی ہے کیوں کہ مانی مانی ہیں، شکریہ۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ سلمان شیخ کو کوئی نہیں جانتا، ہم صرف مانی کو مانی کے طور پر جانتے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 17:15:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :