فلموں کے ری میک بنانے کے بجائے نئے خیالات سامنے لانے پر توجہ دینی چاہیے، نیل نِتن مکیش

ہمارے پاس بہت سارے نئے آئیڈیاز ہیں، مجھے لگتا ہے ہم ان پر بہت محتاط انداز سے کام کرنے کے طریقے کو ترجیح دیتے ہیں، اداکار

پیر 4 جولائی 2022 17:15

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) معروف بالی ووڈ اداکار نیل نتن مکیش نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کو پرانی فلموں کے ری میک بنانے کے بجائے نئے خیالات سامنے لانے پر توجہ دینی چاہیے۔نیل نتن مکیش نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس فلموں کی مختلف اقسام ہیں، جیسے نفسیاتی تھرلرز، سیاسی تھرلرز، ہارر تھرلرز وغیرہ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان اقسام کی تلاش کیوں نہیں کر رہی ہم اب بھی اصل آئیڈیاز اور مواد کے ساتھ آنے کے بجائے پرانی فلموں کو دوبارہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں، ہمارے پاس بہت سارے نئے آئیڈیاز ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم ان پر بہت محتاط انداز سے کام کرنے کے طریقے کو ترجیح دیتے ہیں۔ نیل نتن مکیش نے فلم انڈسٹری میں شہرت کے حصول کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ شوبز میں مجھے تھوڑا سمجھدار ہونا ہوگا اور توازن برقرار رکھنا ہوگا، سچ تو یہ ہے کہ ناصرف ہماری انڈسٹری میں بلکہ فلمی مداحوں کے درمیان بھی ایک اداکار کے بارے میں عمومی تاثر اس کی مالی کامیابی ہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں مجھے جیل جیسی فلم کا حصہ بننا پسند ہے، وہیں میں پلیئرز اور پریم رتن دھن پایو جیسی تفریحی اور کمرشل فلموں میں کام بھی کروں گا۔
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 17:15:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :