سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

پیر 4 جولائی 2022 17:15

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) بھارتی آنجہانی گلوکار شبدیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے قاتل انکیت سِرسا کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپوٹ کے مطابق گلوکار و سیاست دان سدھو موسے والا کو رواں برس 29مئی کو گولی مار کر ہلاک کرنیوالے انکیت سِرسا کو دہلی پولیس کے سپیشل سیل نے اس کے ساتھی سمیت گرفتار کیا ہے۔سپیشل سیل این ڈی آر کی ایک ٹیم نے لارنس بشنوئی، گولڈی برار گینگ الائنس کے 2انتہائی مطلوب مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔انکیت سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث شوٹرز میں سے ایک تھا، وہ راجستھان میں قتل کی کوشش کے 2مقدمات میں بھی ملوث تھا۔دوسرے گرفتار ملزم سچن بھیوانی نے سدھو موسے والا کیس میں 4 شوٹرز کو پناہ دی تھی۔

وقت اشاعت : 04/07/2022 - 17:15:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :