آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے تیسرا ”عوامی تھیٹر فیسٹیول“ آب و تاب سے جاری

فیسٹیول میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس، شائقین نے بھرپور انداز میں شرکت کی

پیر 4 جولائی 2022 17:44

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے تیسرا ”عوامی تھیٹر فیسٹیول“ آب و تاب سے جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی۔2022ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے طنزومزاح سے بھرپور تیسرا ”عوامی تھیٹر فیسٹیول“ آب و تاب سے جاری، فیسٹیول میں 22ڈراموں نے دھوم مچادی، بکرے نمبروَن، میں نہ مانو ہار، واہ بادشاہ واہ، مذاق مذاق میں، ایک الماری تین بیماری، پیکرِ محبت، گلاب جامن، پاکیزہ بائی، دِل وَتی سَمبال، اِی تُو تھینو، چادر، سچ بولنا منع ہے، ھل پنھل، کوڑے خاب میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس جبکہ شائقین نے فیسٹیول میں بھرپور انداز میں شرکت کی، واضح رہے کہ عوامی تھیٹر فیسٹیول 7جولائی تک جاری رہے گاجس میں مزاحیہ ڈرامہ فنی فیملی، لو ہم آگئے، یہ تیرے فنکار بندے اور آخر میں شیما کرمانی کا ڈانس بھی عوامی تھیٹر فیسٹیول کا حصہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 17:44:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :