امریکی اداکارہ لِندسے لوہان نے بدر شماس سے شادی کر لی،مداحوں کا جوڑی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

منگل 5 جولائی 2022 17:25

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ لِندسے لوہان نے کویتی فنانسر بدر شماس سے شادی کر لی۔اداکارہ لِندسے لوہان نے انسٹا گرام پر اپنی اور اپنے دولہا بدر شماس کی تصویر پیار بھرے کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں گلوکارہ نے انہیں اپنا شوہر کہہ کر مخاطب کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ اعلان اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی اور بدر شماس کی تصویر سوشل میڈیا سائٹ پر شئیر کرتے ہوئے کیا، جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے شوہر کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ میں دنیا کی خوش قسمت ترین عورت ہوں کہ تم نے مجھے تلاش کیا اور محسوس کیا کہ میں خوشی اور محبت کی متلاشی ہوں، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ تم میرے شوہر ہو، میری زندگی اور میرا سب کچھ تم ہی ہو۔

انہوں نے شوہر کو اپنی زندگی اور اپنا سب کچھ قرار دیا ہے جس پر مداحوں نے بھی جوڑی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
وقت اشاعت : 05/07/2022 - 17:25:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :