سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

منگل 5 جولائی 2022 19:04

سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2022ء) بھارت کے معروف پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سدھو موسے والا کے قاتلوں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ ایک گاڑی میں سفر کرتے اور جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں سدھو موسے والا کے قاتلوں کے ہاتھوں میں اسلحہ بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ پس منظر میں گانے کی آواز بھی آرہی ہے۔واضح رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا، قاتلوں کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

وقت اشاعت : 05/07/2022 - 19:04:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :