عید الاضحی پر لاہور کے نو تھیٹروں میں اسٹیج ڈرامے پیش کئے جائیں گے

بدھ 6 جولائی 2022 18:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) عید الاضحی پر صوبائی دارالحکومت لاہور کے نو تھیٹروں میں اسٹیج ڈرامے پیش کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے تمام اسٹیج پروڈیوسرز نے اپنی کاسٹ کو حتمی شکل دیدی ہے ، کئی تھیٹروں میں ریہرسل کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پروڈیوسروں نے عید الاضحی پر پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈراموں کے لئے اپنی کاسٹ مکمل کر لی ہے اور کئی مقامات پر ریہرسل بھی کی جارہی ہے ۔

الحمر اہال مال نمبر ایک ، الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم ہال ایک اور دو،الفلاح ، تماثیل،شالیمار ،محفل،ناز اور ستارہ تھیٹر میں اسٹیج ڈرامے پیش کئے جائیں گے جہاںہالوں کی بھی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے ۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی تھیٹرز میں عید الاضحی پر نئے اسٹیج ڈرامے پیش کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 06/07/2022 - 18:58:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :