ایف بی آر ان ایکشن ، گلوکار راحت فتح علی خان کے لیے مشکل کھڑی ہوگئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گلوکار کے خفیہ بینک اکاونٹس کا سراغ لگا کر 4 کروڑ 23 لاکھ روپے ٹیکس عائد کردیا ‘ ادائیگی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 7 جولائی 2022 15:49

ایف بی آر ان ایکشن ، گلوکار راحت فتح علی خان کے لیے مشکل کھڑی ہوگئی
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 جولائی 2022ء ) گلوکار راحت فتح علی خان کے لیے مشکل کھڑی ہوگئی ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گلوکار کے خفیہ بینک اکاونٹس کا سراغ لگا کر 4 کروڑ 23 لاکھ روپے ٹیکس عائد کردیا ، ادائیگی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے صرف 2 بینکوں کے اکاؤنٹس ظاہر کیے تھے تاہم ایف بی آر کے انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا کر رپورٹ بھجوائی ، جس پر ایف بی آر کی جانب سے ے ان اکاونٹس میں بھاری رقم کی موجودگی پر راحت فتح علی خان سے جواب طلب کیا گیا تاہم تسلی بخش جواب جمع نہ کرانے پر گلوکار پر ٹیکس عائد کردیا گیا جس کی ادائیگی کے لیے انہیں ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان نے انکشاف کیا کہ ایک وقت تھا کہ ان کے پاس مہمان کو کھانا کھلانے اور والدہ کے ڈائلاسز کے لیے بھی پیسے نہیں تھے ، زندگی میں بہت مشکل حالات بھی دیکھے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ ان کے پاس ہمیشہ سے ہی دولت اور شہرت تھی، اب جب وہ معاشی طور پر خوشحال ہو چکے ہیں، ان کے پاس اب بھی 1991 میں خریدی گئی کار موجود ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے پاس رہے، کیوں کہ اسے دیکھ کر انہیں حوصلہ ملتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ آج کل کے قوال استاد نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے کلام کو گاکر روزی روٹی کما رہے ہیں، نئے قوالوں کو قوالی کا کچھ علم نہیں، استاد نصرت فتح علی خان کو سننا ہی بہت کچھ سکھا دیتا ہے اور قوال اسی چیز کا فائدہ اٹھا کر ان کے گائے ہوئے کلاموں کو گا کر خود کو استاد نصرت فتح کا روحانی شاگرد قرار دیتے ہیں، انہیں قوالی سیکھنی چاہیے اور انہیں اپنی نئی نسل کو بھی سکھانا چاہیے۔
وقت اشاعت : 07/07/2022 - 15:49:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :