uاقرا ء عزیز اور یاسر حسین کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

جمعرات 7 جولائی 2022 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2022ء) شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا ء عزیز اور یاسر حسین کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا دے دیا۔متحدہ عرب امارات کے حکام کے مطابق گولڈن ویزا ایک طویل مدتی رہائشی ویزا ہے جو غیر ملکی مشہور شخصیات کو متحدہ عرب امارات میں رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ان دنوں دونوں دبئی میں ہیں اور گولڈن ویزا ملنے سے متعلق انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یو اے ای کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اقرا ء عزیز پاکستان کی مشہور اداکار ہیں جو پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ، اقرا ء نے 2014 میں اپنے کیرئیر کا اغاز کیا تھا۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے متعدد شعبہ جات کے لیے گولڈن ویزا جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے۔
وقت اشاعت : 07/07/2022 - 17:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :