gثنا ء بولڈ شوٹ کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں

جمعرات 7 جولائی 2022 17:40

[ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2022ء) نامور اداکارہ ثنا ء بولڈ شوٹ کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء نے ایک بولڈ فوٹو شوت کر اکے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ثناء کو اس طرح کے غیر مناسب لباس کے شوٹ نہیں کرانا چاہیے تھا۔

اداکارہ ثناء نے اپنے رد عمل میں کہا کہ میں نے ایسا کوئی شوٹ نہیں کرایا جس سے بلا وجہ تنقید کی جائے ۔ میں شوبز کا حصہ ہوں اور شوبز کے جو بھی لوازمات ہوتے ہیں انہیں پورا کرنا میرے فن کا تقاضہ ہے ،جو لوگ تنقید کر رہے ہیں انہیں اس کے علاوہ کوئی کام نہیںآتا اس لئے میں کسی تنقید کا جواب دینا مناسب خیال نہیں کرتی ۔
وقت اشاعت : 07/07/2022 - 17:40:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :