اداکار ایاز خان عید پر ریلیز ہونیوالی فلم ’قائد اعظم زندہ باد ‘میں ٹریفک پولیس اہلکار کے روپ میں جلوہ گر ہونگے

اب فلموں میں کا فیصلہ کر لیا ہے، کوئی کردار کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا،فلم میں بہت دلچسپ کردار نبھایا ہے، گفتگو

جمعرات 7 جولائی 2022 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2022ء) ٹیلی وژن اور سٹیج کے معروف مزاحیہ اداکار ایاز خان ہدایت کار نبیل قریشی کی بڑی عید پر ریلیز ہونے والی فلم قائدِ اعظم زندہ باد میں ٹریفک پولیس اہلکار کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے۔فلم میں فہد مصطفی نے بھی پولیس انسپکٹر کا جاندار کردار نبھایا ہے جبکہ سینئر اداکار جاوید شیخ سندھی پولیس کانسٹیبل بنے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان کی نئی فلم قائد اعظم زندہ باد کے بارے میں ایاز خان نے کہا ہے کہ اب میں نے فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، قائد اعظم زندہ باد میں بہت دلچسپ کردار نبھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ جاوید شیخ کے ساتھ میری سکرین کیمسٹری پر فلم دیکھنے والوں کا ہنس ہنس کر برا حال ہوجائے گا۔ایاز خان نے کہا کہ کردار کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، اس فلم کے علاوہ دو تین اور فلموں میں بھی کام کیا ہے، کامران رانا کی فلم وی آئی پی میں کالج کا پرنسپل بنا ہوں۔
وقت اشاعت : 07/07/2022 - 18:05:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :