کنگنا رناوت کا جاوید اختر پر ہراسگی کا الزام

جاوید اختر نے ریتھک روشن سے معافی نہ مانگنے پر ڈرایا، دھمکایا ،ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا تھا، اداکارہ

جمعرات 7 جولائی 2022 18:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2022ء) تنازعات میں گھری بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے مشہور بھارتی شاعر اور رائٹر جاوید اختر پر ہراسگی اور خودکشی پر اکسانے کا الزام عائد کر دیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاوید اختر کی جانب سے کنگنا رناوت پر 2020 میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مقدمے کی سماعت 4جولائی کو ممبئی کی مقامی عدالت میں ہوئی، مقدمے کی سماعت کے دوران کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ جاوید اختر نے انہیں ریتھک روشن سے معافی نہ مانگنے پر ڈرایا، دھمکایا اور ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاوید اختر نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہم دھوکے بازوں کی نشاندہی میں بالکل بھی وقت ضائع نہیں کریں گے، عوام جان جائیں گے کہ تمہارا اور ریتھک کا چکر نہیں تھا، اگر ریتھک روشن کے بارے میں بات کی تو تمہیں اتنا بدنام کر دیا جائے گا کہ خودکشی کے سوا کوئی راستہ نہیں رہے گا، اگر اپنی عزت بچانی ہے تو ریتھک روشن سے معافی مانگ لو۔کنگنا رناوت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جاوید اختر چاہتے تھے کہ ان کی دھمکیوں کے دبائو میں آ کر میں خود کشی کر لوں، انہوں نے مجھے ذہنی تنا اور کرب میں مبتلا کیا۔
وقت اشاعت : 07/07/2022 - 18:05:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :