ملک زوریز کا والدہ کیخلاف بیان، جلد والد بننے کی خبر بھی سنا دی

میرے بچے کو میری ماں کی مدد یا نام کی ضرورت نہیں ،والدہ نے بہت سی چیزوں کو میرے اور اہلیہ کیلئے مشکل بنا دیا ہے،بیان

جمعرات 7 جولائی 2022 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2022ء) پاکستانی مقبول ترین ماڈل و اداکارہ علیزے گبول کے شوہر ملک ریاض کے نواسے ملک زوریز نے پہلی بار والدہ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔ملک زوریز نے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر فالوورز کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ جلد والدین بننے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرے بچے کو میری ماں کی مدد یا نام کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ملک زوریز نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں والدہ سے متعلق لکھا ہے کہ میں اپنی نجی زندگی سے متعلق خاموش رہا ہوں لیکن میری والدہ نے بہت سی چیزوں کو میرے لئے اور میری اہلیہ علیزے کیلئے مشکل بنا دیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ ہر کسی کی برداشت کی ایک حد ہوتی ہے، میری بیوی ایک ایسے اقدام پر تنقید کا شکار رہی ہے جس کا ہم دونوں نے مل کر فیصلہ کیا تھا، میری پہلی شادی کی ناکامی میں میری دوسری اہلیہ علیزے کا کوئی کردار نہیں ہے، مجھے لگتا ہے کہ میری ذاتی زندگی میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس سے کسی کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔

ملک زوریز کے مطابق ان کی زندگی میں ماضی یا حال میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اس کے اکیلے ذمے دار ہیں، کسی اور کو ان کی زندگی میں ناکامیوں کا قصور وار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
وقت اشاعت : 07/07/2022 - 18:05:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :