دلیپ کمار پر لکھی گئی پہلی کتاب سامنے آ گئی

جمعرات 7 جولائی 2022 18:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2022ء) بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی زندگی پر لکھی گئی پہلی کتاب سامنے آ گئی۔دلیپ کمار کو اپنی اہلیہ سائرہ بانو اور مداحوں سے بچھڑے ہوئے 1 برس بیت گیا ہے، وہ طویل علالت کے بعد 7 جولائی 2021 کو ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

لیجنڈری اداکار کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے منیجر فیصل فاروقی نے ان کی زندگی پر لکھی گئی پہلی کتاب لانچ کی ہے جس کا عنوان اِن دی شیڈو آف آ لیجنڈ دلیپ کمار ہے۔

فیصل فاروقی نے ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ دلیپ کمار صاحب کی پہلی برسی پر لیجنڈ کے پیچھے چھپے آدمی کو تلاش کریں۔انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں دلیپ کمار اور میری ذاتی گفتگو کے ساتھ ساتھ، وہ باتیں بھی ہیں جو انہوں نے میرے ساتھ شیئر کی تھیں۔فیصل فاروقی نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں نے اس کتاب کو ایک مصنف کے طور پر نہیں بلکہ ایک بیٹے کی حیثیت سے لکھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دلیپ کمار کی سوانح عمری اب ایمیزون اور بک سٹورز پر دستیاب ہے۔
وقت اشاعت : 07/07/2022 - 18:05:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :