ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بنک اکاونٹس کا سراغ لگا کر بھاری ٹیکس عائد کردیا

جمعرات 7 جولائی 2022 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2022ء) ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بنک اکاونٹس کا سراغ لگا کر بھاری ٹیکس عائد کردیا۔ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان پر 4کروڑ 23لاکھ 22ہزار روپے ٹیکس عائد کردیا۔گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی ویلتھ سٹیٹمنٹ میں صرف ایچ بی ایل اور الفلاح بنک کے اکاونٹس ظاہر کئے۔

(جاری ہے)

انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے البراکہ بنک میں خفیہ بنک اکاونٹس کا سراغ لگا کر رپورٹ بھجوائی۔

ایف بی آر نے خفیہ اکاونٹس میں 6کروڑ 55لاکھ 76ہزار روپے کی موجودگی پر جواب طلب کیا۔ایف بی آر نے تسلی بخش جواب جمع نہ کرانے پر راحت فتح علی خان پر 4کروڑ 23لاکھ 22ہزار روپے ٹیکس عائد کردیا۔ایف بی آر نے مالی سال 2016 کا آڈٹ کرکے گلوکار پر ٹیکس عائد کیا۔ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو ٹیکس ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔
وقت اشاعت : 07/07/2022 - 18:05:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :