الحمراء میں کلاسیکل موسیقی کی شام کا انعقاد کیا گیا

ملک کے نامو رگلوکارعبد الروف،انعام علی خان،نایاب علی خان،چاند خان اور سورج خان کی زبردست پرفارمنس

جمعرات 7 جولائی 2022 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2022ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء فرحت جبیں نے کہا ہے کہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا شمار ملک کے عظیم اداروں میں ہوتاہے،گزشتہ سات دہائیوں سے اس ادارے کی خدمات فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں دیکھی جاسکتی ہیں،ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان یہاں سے تعلیم وتدریس پاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار فرحت جبیں نے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے زیراہتما م موسیقی کے شام میں اپنے تاثرات میںکیا۔

(جاری ہے)

فرحت جبیں نے کہا کہ موسیقی سمیت فنون لطیفہ کے ہر شعبہ میں الحمراء کا مقام نمایاں حیثیت کا حامل ہے،الحمراء کی یہ کاوش قابل تقلید ہے،ہماری دھرتی نے دنیا کو عظیم گلوکار دیئے ۔ڈائریکٹر الحمراء نوید الحسن بخاری نے کہا کہ پروگرام کامقصد میوزک سننے والوں کو معیاری گائیکی سننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

میوزک پروگرام میں ملک کے نامو رگلوکارعبد الروف،انعام علی خان،نایاب علیخان،چاند خان اور سورج خان کی زبردست پرفارم کیا۔ترجمان الحمراء کے مطابقموسیقی سننے والے صوفیانہ کلام،غزل ،گیت،فوک سے لطف اندور ہوتے رہے۔پروگرام الحمراء سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست نشر کیاگیا۔
وقت اشاعت : 07/07/2022 - 18:05:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :