ترکی کے ڈراموں کے خلاف نہیں ، ہمارے ڈرامے بھی ترکی میں دکھائے جانے چاہئیں،یاسر حسین

جمعرات 14 جولائی 2022 18:04

ترکی کے ڈراموں کے خلاف نہیں ، ہمارے ڈرامے بھی ترکی میں دکھائے جانے چاہئیں،یاسر حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2022ء) نامور اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ میں ترکی کے ڈراموں کے خلاف نہیں بلکہ میرا موقف یہ ہے کہ ہمارے ڈرامے بھی ترکی میں دکھائے جانے چاہئیں،بیٹے کی پیدائش کے بعد میری اہلیہ اقراء عزیز شوبز سے دور ہیں لیکن ان کی جلد واپسی ہو گی اور پھر میں بیٹے کی ذمہ داریاں سنبھال لوں گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں یاسر حسین نے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان یہ اتفاق پایا جاتا ہے کہ کسی ایک کی مصروفیت کے دوران بیٹے کے لئے دونوں میں سے ایک کو ذمہ داری لینا ہو گی ،اقراء ایک سال سے شوبز سے دوررہی لیکن اب اس کی خواہش ہے کہ دوبارہ ڈراموں میں کام کرے اور میں اب گھر میں رہ کر بچے کی ذمہ داری پوری کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ لکھنے کے زیادہ پیسے ملتے ہیں لیکن مجھے اداکاری کرنا زیادہ اچھا لگتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ میںعبد الستار ایدھی ، جون ایلیا اور آصف علی زرداری کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔
وقت اشاعت : 14/07/2022 - 18:04:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :