ماڈل فاطمہ طاہرسوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

جمعہ 29 جولائی 2022 11:56

ماڈل فاطمہ طاہرسوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2022ء) پاکستان کی معروف ماڈل فاطمہ طاہر سوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں ۔فاطمہ طاہر اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں معروف ماڈل کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد صارفین بھڑک اٹھے اور ماڈل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سیاہ رنگ کا انتہائی غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے ۔صارفین نے کہا کہ کچھ تو خوف کرو ، ہمارا کلچر ایسے لباس کی ہرگز اجازت نہیں دیتااور کچھ نے انہیں مناسب لباس پہنے کا مشورہ دیا۔

وقت اشاعت : 29/07/2022 - 11:56:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :